محکمہ کھیل و ثقافت حکومت خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ سوات کے ملی اشتراک سے تین روزہ کالام فیسٹول کاآغاز۱۵ستمبر۲۰۱۷سے ہورہاہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یہ فیسٹول صوبے کی علاقائی ثقافت کے حوالے سے رنگارنگ پروگرامز پر مشتمل ہوگا جبکہ ہر شام کو میوزیکل نائٹ منعقد کی جائے گی۔ موسیقی کے پروگرامز میں معروف گلوکار پرفارم کریں گے۔ فیسٹول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیاٗ کے نمونے اور دیگر سٹالز لگائے جائیں گے۔ جن میں نا صرف صوبے کے مختلف علاقوں میں ہاتھ سے تیار کی جانے والی اشیا ٗ نمائش کیلئے رکھی جائیں گی۔ میلے میں علاقائی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔ فیسٹول میں ہرشام معروف گلوکاروں سمیت صوبہ بھر کے علاقائی گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مہمان خصوصی ہونگے اور ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے کالام کی خوبصورتی، تزئین وآرائش کے حوالے سے ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مہمان خصوصی ہونگے اور ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے کالام کی خوبصورتی، تزئین وآرائش کے حوالے سے ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کریں گے۔
source: https://www.facebook.com/kptourism
پاکستان کے تقریباً ہر بڑے شہر سے سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کیلئے ہر قسم کی ٹرانپسپورٹ سہولت دستیاب ہے۔ ڈائیو بس سروس بھی یہاں فعال ہے اور باقاعدگی سے بسیں آتی ہیں۔ مینگورہ شہر میں کئی بڑے ہوٹلز جیسے سرینا، پی ٹی ڈی سی، سوات کانٹینینٹل، شیلٹن ریزیڈور وغیرہ وغیرہ موجود ہیں۔ بہت سارے ٹورز آپریٹرز بھی سوات میں موجود ہے۔ فیس بک پر ایک پیج سوات کی طرف سے یہ تصویر/اشتہار شیئر کیا گیا ہے جس سے شاید قارئین کی کچھ رہنمائی ہو۔
Source: https://www.facebook.com/districtswat/photos/rpp.131724486883844/1609948152394796/?type=3&theater
گزشتہ سالوں منعقدہوئے کالام فیسٹیول کی کچھ جھلکیاں
betmatik
ReplyDeletekralbet
betpark
tipobet
slot siteleri
kibris bahis siteleri
poker siteleri
bonus veren siteler
mobil ödeme bahis
VRDE6P
kastamonu
ReplyDeletekayseri
kıbrıs
kırıkkale
kırşehir
U7ELW