Friday, 15 December 2017

December 15, 2017
2

ایگری ٹورازم انٹرپرنیورشپ پروگرام ۔ اکبرپورہ، خیبر پختونخوا
قدرت کے قریب رہنا انسان کی ضرورت نہیں بلکہ لازم امر ہے۔ دنیا جتنی ترقی کرتی جارہی ہے اور اربنائزیشن جس تیزی سے انسانی زندگی کو تبدیل کررہی ہے اُسی رفتار سے انسان قدرت سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ ایگری ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان ہمارے ملک کا وہ واحد ادارہے جوملک کے طول وعرض میں ہرجگہ عوام کو مادیت کے اس دور میں دوبارہ قدرت کی رنگینیوں کی طرف مرغوب کرنے میں کوشاں ہے۔ اسی سلسلے میں کچھ عرصہ پہلے صوبہ خیبر پختونخوا میں اے ٹی ڈی سی آف پاکستان نے اکبر پورہ چیپٹر کا افتتاح کیا ،
دسمبر کی ٹھنڈی صبح میں چمکتی دھوپ کی تمازت کے راحت بھرے احساس کے ساتھ داکٹر شیرشاہ صاحب اور اُن کی ٹیم مہمانوں کو اپنی دل آویز مسکراہٹ اور محسور کن شخصیت کے ساتھ خوش آمدید کہنے کیلئے موجود تھے۔ فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور ، چارسدہ اورآس پاس کے دیگر علاقوں کے لوگوں کی آمد کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور شرکاء کو آلوبخارہ، الوچہ، لوکاٹ، خوبانی اوردیگر باغات وکھیتوں کی سیر کروائی گئی، جہاں شرکاء نے خوب تفصیل سے ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کی اورڈاکٹر شیر شاہ خان، اللہ داد خان و طارق تنویر صاحب نے مختلف موضوعات پر برفینگ بھی دی۔ باغات اور کھیتوں کی سیر کے بعد پنڈال میں باقی پروگرام کا بندوبست کیا گیا تھا۔ تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا گیا، پھر ڈاکٹرشیرشاہ صاحب نے ایگری ٹور ازم اکبرپورہ چیپٹر کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور مہمانوں کے ساتھ تعارف کے سیشن کے بعدایگری ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اے ٹی ڈی سی )پاکستان کے فاؤنڈر جناب طارق تنویر صاحب نے ایگری ٹورازم انٹرپرینیورشپ اویئرنس پروگرام پر تفصیلی گفتگوکی ، اُن کے بعد یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد سے خصوصی طر پر تشریف لانے والے ڈاکٹرشہزاد بسرہ صاحب نے بہت ہی ہلکے پھلکے انداز میں حاضرین کو ترقی یافتہ ممالک میں زرعی شعبے کی اہمیت، زراعت کی ترقی، زرعی تفریحی پروگرامز اورکھیتوں اور باغات میں ہی (آن فارم) پھل اور سبزیوں کی فروخت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ داکٹر اللہ دادخان، خیبرپختونخوا کے زرعی شعبہ میں کسی تعارف کے محتاج نہیں، زرعی تحقیقات میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور پاکستان میں کئی طرح کے اجناس، پھل اور سبزیاں متعارف کرواچکے ہیں۔ کئی قومی اور بین الاقوامی زرعی داروں سے منسلک رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنے وسیع تجربہ اور بے مثال علم الانباتات کے چشمہ سے اس ملک کی آبیاری کررہے ہیں۔اُنہوں نے شرکت کرکے اس پروگرام کو چارچاند لگا دیئے۔ جناب ڈاکٹر اللہ داد خان نے اپنی علمی باتوں سے حاضرین کو خوب مستفید کیااور خیبر پختونخوا سمیت پاکستان میں جاری زرعی ترقیاتی سرگرمیوں، اجناس، پھل اور سبزیوں کے درآمد برآمد، سٹوریج، مارکیٹ تک رسائی ، کسانوں کی فلاح وبہبود ، نئی نئی اقسام کی کاشت اور نئے آنے والے انٹرپرنیورز کے بارے میں خوب تفصیلی گفتگو کی۔مہمانوں میں سب سے متاثر کون ڈاکٹر رانا نوید صاحب تھے جو کافی عرصہ سے پیرالائز ہوچکے تھے مگر ہمت نہ ہاری اور جب دنیا کے تمام ڈاکٹرز نے اُن کو جواب دیا کہ اب آپ کا مزید علاج ممکن نہیں تو اُنہوں نے اپنا علاج خود شروع کیااور قدرتی جڑی بوٹیوں سے اپنا علاج خود کرکے اس قابل بنے کہ آج چل پھر سکتے ہیں، وہ چھ گھنٹے کا طویل سفر کرکے فیصل آباد سے اکبرپورہ تشریف لائے۔اُنہوں نے اپنی تقریر میں حاضرین کو نئے زرعی اجناس کی صحیح طریقے سے مارکیٹنگ، پیکنگ اور مارکیٹ تک رسائی کے گُرسمجھائے اور طبی خواص کی حامل جڑی بوٹیوں کی کاشت اور اُن کی پراڈکشن پر مفصل گفتگو کی، اس پروگرام میں اکبرپورہ کے دیگر کئی احباب نے بھی حاضرین سے خطاب کیااور آج کے دور میں زراعت کی اہمیت، نوجوانوں کی زراعت میں دلچسپی، ایگری ٹورازم، نئے اقسام کے پودوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ روائتی کاشتکاری میں جدت کے اُصولوں اور اِس شعبہ میں سیاحت کو اُجاگر کرنے پر اظہار خیال کیا۔
ڈاکٹر شیر شاہ صاحب نے ظہرانے میں شرکاء کو چارسدہ کے مشہور چاول"غٹی ورجی"پیش کرکے سب کے دل جیت لئے، یہ چاولوں کی ایک ڈش ہے جس کو حلیم کے طرز پر پکایاجاتا ہے۔ سب شرکاء نے خوب کھاکر انجوائے کیا۔ چونکہ مہمانوں نے دوردور واپس جانا تھا اس لئے اُنہوں نے بعد از ظہرانہ رخصت لی جبکہ آس پاس کے لوگ پھر بیٹھ گئے اور آج کے موضوع پر خوب سیر حاصل گفتگوہوئی۔ ایگری ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اکبرپورہ چیپٹر صوبہ خیبر پختونخوا میں زرعی سیاحت کی ترویج و ترقی کا ایک روشن باب ہے جس کی سرپرستی طارق تنویر صاحب جیسے جواں سال انرجیٹک اور پر عزم انسان کررہے ہیں۔ اُمید ہے کہ اس طرح کے پروگرام پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے ہر علاقے میں ہونگے اور جس سے نہ صرف وہاں کے پھل سبزیوں کی مارکیٹنگ کو فروغ ملے گابلکہ عوام کو بھی فیملی کے ساتھ ایک بھرپورصحت مند تفریح ملے گی جو اُن کو قدرت کے قریب لے جائے گی اور آج کی نفسانفسی کے دور میں اُن کو راحت کے کچھ لمحے اپنے پیاروں کے ساتھ بتانے کا موقع ملے گا۔
جس کے بینر تلے ناشپاتی کے باغات کا ٹور بنایاگیا جو بہت کامیاب رہا، اب طارق تنویر صاحب اور اے ٹی ڈی سی اکبر پورہ چیپٹر کے روح رواں ڈاکٹر شیر شاہ کی کوششوں سے "ایگری ٹورازم انٹرپرینیورشپ اوئیرنس پروگرام" کا اہتمام خیبرپختونخوا کے زرخیز ترین اور دنیا میں اپنے اچھی کوالٹی کے پھلوں اور سبزیوں کیلئے مشہور اورتاریخی اہمیت کے حامل علاقے اکبرپورہ میں کیا گیا۔ 




Next
This is the most recent post.
Older Post

2 comments:

  1. :)We tell you very proudly about Islamabad Escorts Services. :)Pakistan VIP Escorts :-) provide such a :dstandard Escorts service to our customers. We train our girls considering the fact that you choose us to get the best. Our Islamabad Girls service (h) is preferable by all sorts of customers and your satisfaction is our main priority (k).

    ReplyDelete
  2. Assalamualaekum
    What is the method of registration with the corporation.
    Please someone give contact no

    ReplyDelete