Thursday, 27 April 2017

April 27, 2017
1


جیم فوڈ ٹی وی چینل پر ایک شو ہوتا ہے جس میں میزبان نگرنگر گھوم کر وہاں کی گلی کوچوں میں ملنے والے کھانوں کو بنتے بناتے اور پھرمزے مزے سے کھا کردکھاتاہے۔ اُس میں ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں بازار میں ایک آدمی توے نما کوکنگ ٹیبل پرٹکاٹک سٹائل میں فریش فروٹ اور دودھ سے آئس کریم بنا رہا تھا۔ کچھ دن پہلے لاہور میں فورٹریس سٹیڈیم میں یہی چیز دیکھی تو دل للچایا کہ اس کو بھی ٹرائی کریں۔ اپنے سامنے تازہ آئس کریم بنتے اور پھر اس کو کھانے کا الگ ہی مزہ ہے۔ فورٹریس سکوئیر مال میں فوڈ کورٹ میں سیڑھیوں کے بالکل سامنے ہی آئس کرلز کے نام سے دکان ہے جس میں آپ کے سامنے آپ کی پسندیدہ فروٹ سے اُسی وقت آئس کریم تیار کی جاتی ہے۔ بلیک بیریز، رسپ بیریز، سٹرابیریز، کیلا، سیب، انناس، اور دیگر دستیاب موسمی پھلوں میں سے اپنی پسند کا پھل منتخب کرکے اُس کی تازہ آئس کریم بنواسکتے ہیں۔ کئی قسم کی ٹاپنگ اُن کے پاس دستیاب ہے جو آپ کے آئس کریم کے مزے کو دوبالا کرسکتا ہے میں نے سٹرابیری اور کیوی آئس کریم کے ساتھ وائٹ چاکلیٹ چیپس ٹرائی کیے۔ قیمت البتہ تھوڑی سی زیادہ ہے، مگر ذائقہ اور نئی چیز ہونے کی وجہ سے آزمایا جائے تو کوئی مزائقہ نہیں۔ 

1 comments:

  1. واہ بہت خوب
    ایسا آئسکریم بنتے ہوئے پہلے با

    ReplyDelete