Thursday 18 August 2016

August 18, 2016
2

"درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے"
حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے زیتون کے پودوں کی مفت فراہمی
سوات کے عوام کیلئے اچھی خبر:
اگر سوات کے عوام اپنے خالی پہاڑوں پر "زیتون" کی کاشت کریں تو نہ صرف ماحول بہتر ہوگا بلکہ پھل/تیل کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے۔  سوات کے زیادہ تر پہاڑ جنگلات سے عاری ہیں، جن سے نہ صرف علاقے کے موسم میں تبدیلی واقع ہوئی بلکہ جنگلی حیات اور قدرتی ایکوسسٹم بھی متاثر ہوا ہے۔ درختوں اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی، دریاؤں، ندی نالوں یعنی آبی آلودی، زیر زمین پانی کی سطح میں کمی، پھلوں سبزیوں پر زیہریلی ادویات کا حد سے زیادہ استعمال اور بے احتیاطی نے ہمارے ماحول کو بہت آلودہ کردیا ہے۔ 
سوات کے علاقے میں زیتون کے جنگلات بہت پہلے سے موجود ہیں جو کہ "خونان کے بنڑ" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ بنڑ یعنی درختوں کے جھنڈ اور خونان یعنی زیتون۔ ابھی بھی کہیں کہیں قبرستانوں میں یہ درخت اور کہیں کہیں اس کے جھنڈ موجود ہیں وہ بھی اس لئے کہ چونکہ زیتون کے پودوے کو مقدس سمجھا جاتا ہےاس لئے لوگ اس کو کاٹنے میں تھوڑی سی ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں مگر اب یہ باتیں بھی پرانی ہیں جہاں کہیں انسان کو درخت کھڑا نظر آتا ہے اُس کو کاٹنے میں ایک منٹ کی بھی دیر نہیں کرتا۔ بڑوں سے سنتے چلے آرہے ہیں کہ سوات کا علاقہ زیتون کے جھنڈوں سے بھرا ہوا تھا چونکہ یہ جنگلی زیتون تھے اس لئے ان کا پھل چھوٹا ہوتا تھااب کئی جگہوں پر اس کی قلمکاری کی گی ہے۔ 
ملاکنڈ ٹاپ پر اب بھی ایک وسیع رقبے پر زیتون کے جنگلات موجود ہیں جن میں جہانزیب کالج سوات کے باٹنی کے طلباء نے کچھ عرصہ پہلے قلمیں لگا کر جنگلی زیتون کو اچھی کوالٹی کے زیتون میں تبدیل کردیا ہے جس سے اب خاطر خواہ مقدار میں پھل پیدا ہوتا ہے اور بازار میں عام عوام کی خریداری کیلئے دستیاب ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن کی آب و ہوا زیتون کے پودوں کی کاشت کیلئے بہترین ہے۔ ہماری عوام کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے اس سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہئے۔

2 comments:

  1. Please help me. I am from district Mansehra I want olive plantation.

    ReplyDelete
  2. My contact, number 03469634626.
    0313532744,and need me of job please help me, I thankful to you,. Education. (F.A)matric with science

    ReplyDelete