Tuesday 19 March 2013

March 19, 2013
2
ملالہ یوسف زئی آج کل ایک دیومالائی شخصیت بن چکی ہے۔ اسی بارے میں بہت سارے دوست احباب نے مجھ سے پوچھا
لیکن چونکہ مجھے صحیح حقیقت کا علم نہیں تھا اور اُن کی تسلی نہیں کرسکتا تھا اس لئے صرف آئیں بائیں شائیں ہی کی۔ مگر اسی موضوع پر جناب پروفیسر ڈاکٹر سلطان روم صاحب کا مضمون سامنے سے گزرا، جس میں ملالہ یوسف زئی اور سواتیوں کے نام پرجو ایوارڈز نوازے گئے ہیں اُن کی  حقیقت بیان کی گئی ہے۔ اُمید ہے کہ تمام دوست احباب جو کہ اس موضوع پر معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور واقعات کی حقیقت جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں اُن کو ڈاکٹر صاحب کی پرتحقیق مضمون سے بہت ساری معلومات حاصل ہونگی۔ مضمون کا لنک یہ ہے:۔ 

کچھ دن پہلے میرے دوست عدنان رشید (میڈیا ڈائمینشن) نےمجھے یہ لنک ان بکس کیا،  سید فخر کاکاخیل صاحب نے بہت تحقیق کے بعد ایک بہت عمدہ رپورٹ تحریر کی ہے جس میں نہ صرف ملالہ یوسف زئی بلکہ میڈیا کے کردار کا بھی بہترین اندازمیں احاطہ کیا  گیا ہے۔
http://www.thespokesman.pk/index.php/opinion/columnists/item/4077-syed-fakhar-kakakhel-malala-or-another-anne-frank

اس بارے میں فیس بک اکاونٹ پر آنے والے تبصرے اور کچھ اور رپورٹس درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیجئے
https://www.facebook.com/naeemswat/posts/475878885814657?comment_id=4028594&offset=0&total_comments=4&ref=notif&notif_t=share_comment

2 comments:

  1. کہتے ہیں کہ شکر خورے کو اللہ شکر دیتا ہے ۔ شاید وہ سورت النجم کی آیت 39 کے حوالہ سے بات کرتے ہیں جس کا ترجمہ ہے ۔ اور یہ کہ ہر انسان کیلئے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی
    سو میں بھی یہاں پہنچ گیا ۔ مجھے کچھ کچھ تو معلوم تھا لیکن آپ نے بہت اہم معلومات یکجا کر دی ہیں ۔ اللہ کرے ہموطنوں کو کچھ سمجھ آ جائے

    ReplyDelete
  2. ملالہ یوسفزئی کی تصویر سازی میں مغربی اقوام کا پروپگینڈا اور اس کے مقاصد اتنے واضح ہیں کہ اسے سمجھنے کے لیے کسی خاص قسم کی ذہانت کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

    ReplyDelete