Thursday 27 October 2016

October 27, 2016
1
Skimmia Laureola locally named as "Nazar Panraنظرپانڑہ" (in Pashto, Khyber Pakhtunkhwa and Afghanistan) is an evergreen shrub found in Hazara region, Murree Hills, Kashmir Upper Swat and Shangla in Pakistan. According to Dr. Parshant Jha, this plan is found in Himalayan region of India and known as "Nehar" in Uttranchala, India. It is a medicinal plant. The leaves gives a strong aromatic smell. It has been used for the treatment cold, fever, headache and coughs. Smoke of leaves and twig are used as demon repellent but in actual its leaves contains some essential oils which kills many microscopic bodies like bacteria etc in the households. In the form of smoke, dry leaves have been employed for nasal tract clearness. Leaves used in food as flavoring agent, in traditional healing and cultural practices, being made into garlands and considered sacred.
In Swat (Mingora) dried and fresh leaves are easily available at shops in bazar specially in dry fruits shops. In our area many people use its smoke after every family / friends gathering in houses. In the near past, in every wedding and other domestic gathering of the families, this smoked is used to prevent demon (Nazar Bad). The leave of this plant is used to safe cloths from bugs. It is a plant which is the part of tradition and culture.


سکیمیہ لاوریولاجو کہ پشتو میں "نظرپانڑہ" کے نام سے جانا جاتا ہے ایک صدابہار پودا ہے جو کہ جھاڑی نما ہوتا ہے اور ہزارہ ریجن، کوہسارمری، کشمیر، اپرسوات اور شانگلہ کے علاقوں میں پایاجاتا ہے۔ ڈاکٹر پرشانت جاہ کے مطابق نظرپانڑہ انڈیا کے ہمالین ریجن کے علاقوں میں بھی پایاجاتا ہے اوراُترانچالا میں "نَہر" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے پتے اور ٹہنیاں تیز خوشبودار ہوتی ہیں۔ اس پودے کے مختلف حصوں سے کئی قسم کے تیل کشید کئے جاتے ہیں جو کہ کافی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ پودا زکام، سردرد، کھانسی وغیرہ کے علاج کیلئے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ 
پختون روایات اور کلچر میں اس پودے کی اپنی ایک خاص اہمیت ہے۔اس کی خشک و تازہ پتوں اور ٹہنیوں کا دھواں دیا جاتا ہے۔ اس کی دھونی نظربد سے بچانے اور نظربد کو ختم کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ اصل میں اس پودے کے پتوں اور ٹہنیوں میں ایسے قدرتی تیل پائے جاتے ہیں جن کی دھویں سے گھروں کے کونے کدروں، ہمارے لباس و کپڑوں وغیرہ میں نظر نہ آنے والے خوردبینی اجسام کا خاتمہ ہوتا ہے اور چونکہ یہ کئی قسم کی بیماریوں جیسے کہ نزلہ زکام، کھانسی کے جراثیم کو بھی ختم کرتا ہے اس لئے لوگ اس کے پتوں اور ٹہنیوں کی دھونی دیتے ہیں۔ اس پودے کی چراثیم کش خواص کی بدولت اس کو کئی اقسام کی جراثیم کش ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ہمارے علاقے مینگورہ (سوات) میں عام بازاروں میں نظرپانڑہ خشک و تازہ بہ آسانی دستیاب ہے خاص کر درائی فروٹس کی دکانوں میں موجود ہوتا ہے۔ مینگورہ جنرل بس سٹینڈ کے آس پاس کی دکانوں میں تو دستیاب ہے ہی کیونکہ یہاں سے لوگ جہاں بھی جاتے ہیں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ (میں بھی لایا ہوں اپنے ساتھ)
ہمارے ہاں اکثر شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں نظربد سے بچنے کیلئے نظر پانڑہ کی دھونی دی جاتی تھی مگر اب یہ رواج ختم ہوتا جا رہا ہے۔ اب بھی گھروں میں لوگ اس کی دھونی دیتے ہیں۔ مجھے بذات خود اس کی خوشبو پسند ہے تو جب بھی میں سوات جاتا ہوں اپنے ساتھ ضرور لاتا ہوں اور کبھی کبھار گھر میں اس کی دھونی دلواتا ہوں۔ 
چونکہ اس کا پودا ایک صدابہار پودا ہے اور خوشنما بھی ہے اس لئے اگر ٹھنڈے علاقوں کے لوگ اس کو اپنے گھروں باغیچوں میں لگائیں تو بہ آسانی اُگایاجاسکتا ہے۔ میدانی علاقوں میں بھی اُگ سکتا ہے لیکن چونکہ یہ سرد آب و ہوا اور سطح سمندر سے زیادہ اُونچائی پر پایا جاتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ اس کے کیمیائی خواص میں کچھ کمی ہو یا اس کی بڑھوتری اور پودے کی صحت میں فرق ہوسکتا ہے۔ ہاں البتہ پودا حاصل کرنا تھوڑا سا مشکل اس لئے ہوگا کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور قدرتی جنگلی پودوں کے صفایا نے اس پودے کی بقاء بھی مشکل میں ڈال دی ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے بہترین تحائف ہیں جن کو ہم ضائع کررہے ہیں۔ ان پودوں اور نباتات کی اہمیت کو جاننا ضروری ہے اور ان کے صحیح استعمال کو اپنانا بھی اہم ہے۔ آب جب دنیا ایلوپیتھی سے واپس ہربل پراڈکٹس کے استعمال کی طرف آرہی ہے تو ہمیں بھی اپنے اس قدرتی تحفے کی حفاظت، کاشت اور استعمال کو بہتر بنانا ہوگا۔

1 comments:

  1. Very useful info about GulPanra
    بنارس کے بازار میں ٹھیلے پر بھی ملتا ھے

    ReplyDelete