Thursday, 13 March 2014

March 13, 2014
3
ذرائع مواصلات کی ترقی کے ساتھ ساتھ باہمی رابطوں کے لئے ٹیلیفون ایک اہم ذریعہ ہے اور ہر روز اس ٹیکنالوجی میں نت نئی جدت آتی جارہی ہے۔ ٹیلفون روائتی سیٹس سے آگے نکل کر یہ آپ کی ہتھیلی پر آگیا ہے  اور آگے نہ جانے کیا کیا صورت اختیار کرتا جائے گا۔ آج کل سمارٹ فونز کا زمانہ ہے جس نے نہ صرف ٹیلیفون کی شکل بدل دی بلکہ عام انسان کے لئے رابطوں کے سلسلے کو آسان سے آسان تر بنادیا ہے۔ نہ صرف مواصلات میں بلکہ بہت ساری دوسری اشیاء کی مثلاً کیلکولیٹر، گھڑی، ڈائری، نوٹ پیڈ کا نعمل بدل بن گیا ہے جبکہ ٹی وی اور لیپ ٹاپ کا کام بھی کسی حد تک ان سمارٹ فونزسے لیا جارہا ہے۔
پیغام رسانی کے لئے ان موبائل فونز میں انگریزی زبان کے ساتھ کئی دیگر زبانیں شامل کی جاتی ہیں مگر کئی ایک زبانیں خاص کر عربی رسم الخط اور دائیں سے بائیں طرف لکھی جانی والی زبانیں عموماً ان میں کمپنی کی طرف سے دستیاب نہیں ہوتی جن کو صارف نے خود انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ سمارٹ فونز سسٹم کے میدان میں فی زمانہ مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم "گوگل" کمپنی کا "اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم" ہے جو کہ زیادہ تر سمارٹ موبائل فونز میں استعمال ہوتا ہے۔ چونکہ باقی دستیاب آپریٹنگ سسٹمز کے مقابلے میں اس کے زیادہ تر اپیلیکشنز جن کو حرفِ عام میں "اپیس" کہتے ہیں مفت دستیاب ہیں اس لئے عوام میں اس کی مقبولیت بھی زیادہ ہے جبکہ باقی کی موبائل فون آپریٹنگ سسٹم مثلاً اپیل، بلیک بیری اور نوکیا وغیرہ میں پہلے تو ایپس اتنی تعداد میں دستیاب نہیں اور اگر ہیں بھی تو زیادہ تر آپ کو قیمتاً خریدنا پڑتے ہیں جبکہ اینڈرائڈ میں اس معاملے میں تھوڑی نرمی برتی گئی ہے اور زیادہ تر مفت دستیاب اپیس ہیں۔
اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ سمارٹ فون ہے اور اس میں آپ میری طرح انگریزی کے ساتھ ساتھ قومی اور علاقائی زبانوں کے رسم الخط کا استعمال بھی چاہتےہیں تو اس کے لئے ایک بہت اچھی اپلیکیشن "ملٹی لینگ" کے نام سے "گوگل پلے سٹور" پر مفت دستیاب ہے۔ جس کا تریقہ کار میں یہاں تحریر کررہا ہوں۔ اس سافٹ وئیر سے جان پہچان اور انسٹال کرنے کا طریقہ کار مجھے میرے دوست عبدالستار(گجرات) نے سکھایا ہے۔ 
سب  سے پہلے آپ اپنے سمارٹ فون کو وائی فائی یا موبائل ڈیٹا پیکج کے ذریعے انٹرنیٹ سے (کنکٹ )جوڑئے۔ پھر"گوگل پلے سٹور" کو کھولنے کے بعد وہاں پر سرچ میں "ملٹی لینگ" لکھ کر سرچ کریں۔ یہاں پر آپ کو ملٹی لینگ کا سافٹ ویئر نظر آئے گااس کو ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔
ملٹی لینگ کی بورڈ ایکٹیویٹ کرنے کے لئے نمبر 1 پر کلک کریں 
یہاں پر ملٹی لینگ کے چیک باکس کو آن کریں اور واپس مین مینیو میں آئیں۔

دوسرے مرحلے میں دوسرے نمبر کے آپشن پر کلک کرکے آپریٹنگ سسٹم میں موجود کی بورڈ کو ایکٹویٹ کردیں
یہاں پر یہ وینڈو ظاہر ہوگی، یہاں پر آپ اپنے موبائل فون کمپنی کی طرف سے دستیاب کی بورڈ کی جگہ ملٹی لینگ کی بورڈ کو منتخب کرلیں اور پھر واپس مین مینیو میں چلے جائیں۔

کئی ایک موبائل سیٹس میں کچھ دوسرے پلگ انز یعنی مدد گار سافٹ وئیر درکار ہوتے ہیں، اگر آپ کے سیٹ میں موجود نہ ہوں تو یہاں تیسرے نمبر کے آپشن سے ڈاؤنلوڈ کرلیجئے۔ یہاں پر آپ مختلف سافٹ ویئر کے ساتھ ساتھ مطلوبہ زبانوں کی ڈکشنریاں بھی موبائل فون میں ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں جو کہ آپ کو تحریر لکھنے میں مددگار ثابت ہونگی۔

چوتھے مرحلے میں آپ نے اپنی مطلوبہ زبان کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ نمبر4 پر کلک کرنے کے بعد درج ذیل مینیو کھل جائے گا
یہاں سے آپ اپنی مطلوبہ زبانوں کا انتخاب کیجئے اور جو زبان آپ کو استعمال نہیں کرنی اُس کے سامنے چیک باکس میں سے انتخاب کا نشان ہٹادیں

اگر آپ کو ملٹی لینگ کے کی بورڈ کی سیٹینگ میں اپنی ضرورت کے مطابق تبدیلی کرنی ہو تو یہاں آپ کلک کریں
اپنی ضرورت کے مطابق فانٹ سائز، کی بورڈ ٹائپ اور دیگر سہولیات کو تبدیل کرلیں

آخر میں کی بورڈ کو ٹیسٹ کرنا چاہئے کہ آیا یہ آپ کے فون پر درست طریقے سے آپ کی ضرورت کے مطابق انسٹال ہوا کہ نہیں۔ ٹیسٹ والے لنک پر کلک کریں
اب آپ کے سامنے کی بورڈ نظر آئے گا، اسپیس والے بٹن پر انگلی دبائے رکھنے سے آپ کے سامنے مینیو میں جتنی زبانیں آپ نے منتخب کی ہیں اُن کی فہرست نظر آئے گی۔ مطلوبہ زبان کا انتخاب کریں، اُس زبان کا کی بورڈ آپ کے سامنے آجائے گا۔ اب جہاں جہاں آپ کے فون میں کی بورڈ استعمال ہوتا ہے وہاں وہاں آپ اپنی مطلوبہ زبان کا استعمال کرسکتے ہیں

3 comments:

  1. ماشاء الله بہت ہی خوب لیکن دیر کردی مہربان آتے آتے کافی خواری کے بعد میں اسے دریافت کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا
    لیکن دیر آید درست اید بھی کے بہت سے خوار ہونے سے بچ جائیںگے
    جزاک الله

    ReplyDelete
  2. اتنا تفصیلی سمجھانے پر شکریہ ـ ملٹی لنگ کیبورڈ کا جدید ورژن بھی آچکا ہے ملٹی لنگ او کیبورڈ کے نام سے

    سعید

    ReplyDelete

  3. اسلام علیکم
    جناب میں نے کچھ عرصہ قبل "سوفٹ کی پیڈ" کو اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کیا تھا میں اس کے ذریعے فیس بُک اور ٹوئیٹر پر اردو میں لکھتا تھا مگر گزشتہ کچھ دنوں سے یہ مسئلہ ہو رہا ہے کہ جب میں اردو الفاظ کے ساتھ انگریزی حروف تہجی لکھتا ہوں تو اُس تحریر کے الفاظ گڈمڈ ہو جاتے ہیں یعنی اردو اور انگریزی حروف تہجی کے الفاظ دائیں بائیں ہوجاتے ہیں
    امید ہے کہ آپ اِس مسئلہ حل عنایت فرمائیں گے
    شکریہ

    ReplyDelete