Thursday 10 October 2013

October 10, 2013
آج اخبار کا مطالعہ کرتے ہوئے ایک خبر پر نظر پڑی جس کے مطابق پاکستان میں اُردو زبان کی ترقی، ترویج و اشاعت کے بارے میں ایک کانفرنس منعقد کیا جارہا ہےجس کا مقصد نئی نسل کو اپنی قومی زبان سے روشناس کرواناہے۔ یہ ایک خوش آئند بات ہے اور اُردو ادب سے دلچسپی رکھنے والے اور اپنی قومی زبان کی ترقی و ترویج کے لئے دل نرم گوشہ رکھنے والوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ ایکسپریس میڈیاگروپ کے پلیٹ فارم سے یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ یہ ایک اچھی بات  ہے کہ انٹرٹینمٹ اور صحافتی اُمور کے ساتھ ساتھ ایسے موقر ادارے ایسی صحت مندانہ اور تعمیری کاموں کو فروغ دے رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق:۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کی "اُردو کے حل طلب مسائل اور نئی نسل" کے موضوع پر دوسری دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوگیاہے۔ بھارت سے چاررکنی وفد گزشتہ شب لاہور پہنچ گیا۔ وفد میں شمیم حنفی، خوشبیر سنگھ، زبیر رضوی شامل ہیں۔ یہ کانفرنس 12اور13 اکتوبر کو آواری ہوٹل میں منعقد ہورہی ہے جس میں وری دنیا سے نامور ادیب، شاعر اور محقق شرکت کررہے ہیں۔ گزشتہ شب بنگلہ دیش سے محمود الاسلام اور کراچی سے سلمان فضلی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا کا یہ اقدام نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ دور حاضر کے دوسرے بڑے چھوٹے اداروں کو بھی اس قسم کی تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہنا چاہئے تاکہ نئی نسل اور دوسری اقوام  کو اپنی مادری و قومی زبانوں کی اہمیت سے سے باخبر رکھا جاسکے۔

0 comments:

Post a Comment