Friday 4 April 2014

April 04, 2014
جو دوست لاہور میں منعقدہ پھولوں اور پرندوں کی نمائش سے لطف اندوز ہونے سے رہ گئے تھے اب اُن کے لئے خوشخبری ہے کہ سی ڈی اے اسلام آباد 4 اور 5 اپریل کو "روز اینڈ جیسمین گارڈن، اسلام آباد" میں پھولوں کے ساتھ ساتھ پروندوں کی نمائش کا انعقاد کررہی ہے۔ اس نمائش میں قادر بخش فارمز کی ٹیم بھی حصہ لے رہی جو کہ مشرومز پر عوام کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کررہی ہے۔ جس میں عوام کو مشرومز یعنی کھمبیوں کی گھریلو سطح پر کاشت، اس کے اقسام، طبی و غذائی فوائد، پکانے کے طریقے اور دیگر اُمور میں تربیت دی جائے گی۔ اب جن احباب نے پچھلے پروگرامز میں حصہ نہیں لیا وہ اور خاص کر اسلام آباد، راوالپنڈی سمیت دیگر قریبی شہروں کے باسیوں کے لئے یہ ایک نادر موقع ہے کہ شرکت کرکے لطف اندوز ہوں۔ ہم تو جارہے ہیں، آپ بھی آئیں۔ 
قادربخش فارمز نے اتوار کے دن ملکہ کوہسار مری کے پہاڑوں میں کھمبیوں (مشرومز) کی تلاش، پہچان اور پکنک پروگرام بھی ترتیب دیا ہے۔ طارق تنویر اور اخلاق خان کاکڑ صاحب رابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 

0 comments:

Post a Comment