Friday, 3 July 2015

July 03, 2015
2

خیبر پختونخوا کی حکومت نے پولیس ڈپارٹمنٹ میں آن لائن ایف آئی آر اور دیگر آن لائن سہولیات کے بعد اب صوبہ بھر کے کالجز میں آن لائن داخلہ سسٹم کے لئے ایک ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے جو کہ نہ صرف ایک اچھا اقدام ہے بلکہ دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق اس سسٹم کو آسان اور بہترین انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ میٹرک امتحانات میں کامیاب طلباء و طالبات اب گھر بیٹھے آرام سے اپنے کوائف آن لائن سسٹم سے سرکاری کالجز میں داخلے کیلئے فارم جمع کراسکتے ہیں۔ 
حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اور لائبریریز نے ڈائریکٹریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے سرکاری کالجوں کے لئے آن لائن داخلہ سسٹم متعارف کرایاہے. یہ آن لائن نظام سرکاری کالجوں میں داخلے کے عمل میں سہولت اور عوام و طلباء و طالبات کو تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا۔ فی الحال یہ نظام صرف ضلع پشاور کے سرکاری کالجز میں آن لائن داخلوں کیلئے کار آمد ہوگا جس کو بعد میں صوبہ بھر کے سرکاری کالجز تک وسعت دی جائے گی۔  اس ادارے کی ویب سائٹ ایڈریس درجہ ذیل ہے:۔
یہ ویب سائٹ نہایت سادہ اور نفیس انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے۔ جس میں پانچ آسان سٹپس میں سٹوڈنٹس اپنا اکاؤنٹ بنا کر اپنے منتخب کردہ کالجمیں داخلے کیلئے فارم دے سکتے ہیں۔ فی الحال اس ویب سائٹ پر ضلع پشاور کے پندرہ سرکاری کالجز میں داخلے کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے جن رواں سال 2015کیلئے فرسٹ ایئر ایف اے، ایف ایس سی کے داخلے جاری ہیں۔ ان کالجز کی تفصیل درجہ ذیل ہے:۔
گورنمنٹ کالج پشاور
گورنمنٹ ڈگری کالج بڈھ بیر
گورنمنٹ ڈگری کالج چغرمٹی
گورنمنٹ ڈگری کالج حیات آباد، پشاور
گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا، پشاور
گورنمنٹ ڈگری کالج ناگمان، پشاور
گورنمنٹ ڈگری کالج وڈپگہ، دلہ زاک روڈ، پشاور
گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج، پشاور
گورنمنٹ گرلز سٹی کالج،گلبہار، پشاور
گورنمنٹ گرلز ڈگری باچا خان کالج، پشاور
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، گلشن رحمن کالونی، پشاور
گورنمنٹ فرنٹئیر کالج برائے خواتین ، پشاور
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، چغرمٹی، پشاور
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، حیات آباد، پشاور
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، متھرا، پشاور
ان پندرہ کالجز میں آن لائن داخلوں کی درخواست کی وصولی شروع ہوچکی ہے اور طلباء وطالبات گھر بیٹھے داخلہ کرسکتے ہیں۔ 
بے شک موجودہ حکومت کا یہ قابل ستائش منصوبہ ہے اور اُمید کی جاتی ہے کہ حکومت صوبے میں موجود دور دراز علاقوں کے سکولوں اور کالجز کو بھی یکساں سہولیات فراہم کرکے تعلیم کو عام کرنے میں اپنا کرداربھرپور انداز میں ادا کرے گی۔ شہری علاقوں کی بنسبت دیہاتی اور دور دراز علاقوں میں طلباء و طالبات کو وہ بنیادی سہولیات نہیں ملتی جن کی اُن کو اشد ضرورت ہوتی ہے۔ کہیں پر اساتذہ کی کمی ہے تو کہیں پر بلڈنگ موجود نہیں۔ اُمید کی جاتی ہے کہ نئے خیبر پختونخوا کا نعرہ لے کر آنے والی حکومت آنے والے وقت میں اچھی کارکردگی دکھائے گی کیونکہ ان سے عوام کے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔
Online admission system in Government Colleges of Khyber Pakhtunkhwa by Higher Education, Archives & Libraries Department Government of Khyber Pakhtunkhwa,

An initiative of the Directorate of Information Technology, ST&IT Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa

2 comments: