Friday, 28 August 2015

August 28, 2015
2
سوشل میڈیا کا استعمال ہماری زندگی کا لازمی جزو بنتا جارہا ہے اور یہ رجحان شہری علاقوں میں بہت زیادہ ہے حالانکہ اب دنیا کے کونے کونے سے لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور سیکنڈز میں ایک دوسرے سے رابطہ اور معلومات بصورت تصاویر، آڈیو وڈیو اور تحریر شیئر کرسکتے ہیں۔ فی الوقت دنیا میں سوشل میڈیا میں "ٹویٹر" معروف ترین ویب سائٹ ہے مگر پاکستان میں ٹیوٹر کے مقابلے میں "فیس بک" زیادہ مقبول ہے۔ 
فیس بک اکاؤنٹ میں تقریباً ہر بندے کے ساتھ بہت سارے دوست احباب، رشتے دار، دفتر، سکول، کام کرنے کی جگہ کے لوگ وغیرہ سمیت فین اور چاہنے والے آپ کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ ان سب کےساتھ ساتھ فیس بک پیجز، کمیونیٹیز، گروپس وغیرہ بھی ہوتی ہیں جن کے روزانہ بہت ساری پوسٹ آپ کی وال پر ظاہر ہوتے ہیں (ان پوسٹس کو آپ ان فالو بھی کرسکتے ہیں)۔ ان سب کی پوسٹیں دیکھنے میں ایک تو وقت بہت ضائع ہوتا ہے بلکہ ان سب کو دیکھنا ناممکن بھی ہوتا ہے۔ پوسٹوں کی اس بھیڑبھاڑ میں اکثر ہمارے پسندیدہ اور قریبی لوگوں کی پوسٹس گم ہوجاتی ہیں۔ اس مسئلے کے حل کیلئے فیس بک نے "پہلے دیکھیں" سی فرسٹ کا آپشن متعارف کروایا ہے۔ اس سہولت سے اگر آپ اپنے چاہنے والوں اور پسندیدہ پوسٹ کو سب سے پہلے دیکھ سکتے ہیں۔ اس آپشن کو ایکٹیویٹ کرنے کا مختصر اور آسان سا طریقہ پیش خدمت ہے:۔
سب سے پہلے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوجائیں۔
پھر اپنے پروفائل پر جائیں
پھر اپنے دوستوں کی لسٹ کو کھولیں 
پھر اپنے کمپیوٹر کا ماؤس کو اپنے دوست کے نام پر لیکر جائیں تو ایک پاپ اپ ونڈو کھل جائے گی۔ جہاں آپ کے دوست کے اکاونٹ کے متعلق ایسی معلومات فراہم کی جاتی ہیں جن کو آپ کنٹرول کرکے اُن کی پوسٹ کو دیکھ سکھتے ہیں، بالکل بند کرسکتے ہیں اور پہلے دیکھ سکتے ہیں۔
یہاں پر آپ درمیان والے بٹن پر ماؤس کو لیکر جائیں جہاں پہ فالو لکھا ہوتا ہے۔ اس کے اوپر ماؤس لانے سے تین آپشنز آجاتے ہیں یہاں پر آپ
See First
کا انتخاب کرلیجئے اور واپس اپنی پروفائل پر چلیں جائیں۔
اب آپ جب بھی اپنی فیس بک وال چیک کریں گے تو تمام پوسٹس میں سے سب سے پہلے یہی سی فرسٹ والی پوسٹ آپ کو نظر آئیں گی۔ یہی عمل آپ منتخب فیس بک پیجز اور گروپس میں بھی کرسکتے ہیں۔
فیس بک پیج میں جہاں لائک کا آپشن ہوتا ہے اس کو کلک کرکے سی اٹ فرسٹ منتخب کرنا ہوتا ہے۔
https://www.facebook.com/noonsblog

https://www.facebook.com/noonspage
Facebook See First option in Facebook account to see the post of selected persons on top of the wall

2 comments:

  1. میں نے اس فیچر پر غور نہیں کیا تھا، مفید فیچر لگتا ہے۔ تجربہ کروں گا۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. امر بھائی مجھے تو یہ ان کا یہ فیچر اچھا لگا میں نے ٹرائی بھی کیا اور آپ لوگوں کے ساتھ شیئر بھی کیا۔

      Delete