Wednesday 7 October 2015

October 07, 2015


محکمہ زراعت شعبہ توسیع ملاکنڈ ڈویژن، حکومت صوبہ سرحد نے سوات میں تین روزہ "کسان میلہ" کا اہتمام کیا ہے۔ یہ میلہ بمقام "گراسی گراؤنڈ، سیدوشریف/مینگورہ (سوات)" منعقد کیا جارہا ہے۔ 6اکتوبر سے 8 اکتوبر 2015تک یہ میلہ جاری رہے گا۔ اس میلے میں ملاکنڈڈویژن کے کسان اور زمینداروں نے اپنی فصلیں نمائش کیلئے رکھی ہیں۔ اس میلے کا مقصد ملاکنڈ ڈویژن میں پیدا ہونے والی پھل سبزیوں اناج سمیت دیگر زرعی اجناس و دودھیل جانوروں اور گوشت کے پیداوار کو بڑھانا اور زمینداروں کو بہترین تربیت اور جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ضلعی زرعی ڈائیریکٹرسوات محمد عزیر صاحب نے بتایا کہ یہ نمائش فوڈ سیکورٹی کے تحت منعقد کی جارہی ہے اور عوام خاص کر ملاکنڈ ڈویژن کے کسانوں اور زمینداروں کو پھل سبزیاں اوردیگر زرعی اجناس کی پیداوار بڑھانے کی طرف راغب کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش نہ صرف ملاکنڈ ڈویژن کے کسانوں اور زمینداروں میں صحت مند اور بہترین فصل کی پیداوار کے مقابلے کا رجحان پیدا کرے گی بلکہ یہاں مقامی طور پر پیدا ہونے والی زرعی اجناس کو دنیا کے دیگر خطوں میں بھی روشناس کروانا ہے اور یہاں کی زرعی پیداوار کو بڑھانا ہے۔ نمائش میں سوات سے تعلق رکھنے والے کسانوں/زمینداروں نے پھل سبزیوں کی کئی اقسام رکھی ہیں جن میں یہاں پیدا ہونے والے سیب کی کئی اقسام، ناشپاتی، املوک (جاپانی پھل)، آڑو وغیرہ شامل ہیں جبکہ خشک میوہ جات سمیت سبزیوں کی کئی اقسام بھی نمائش کیلئے موجود ہیں۔ اس میلے میں شرکت کرنے والے کسانوں اور زمینداروں کے درمیان بہترین پیداوار پر مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ زراعت شعبہ توسیع ملاکنڈ ڈویژن نے ایک خطیر رقم مختص کی ہے۔ اس قسم کی نمائشوں سے نہ صرف عوام کو صحت مند سرگرمیاں میسر ہونگی بلکہ ملاکنڈ ڈویژن کے کسانوں اور زمینداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف ہونے کا موقع بھی ملے گا اور یہاں کی زرعی اجناس کی پیداوار کو عالمی سطح پر متعارف بھی کروایا جا سکے گا۔ 

0 comments:

Post a Comment