Wednesday, 6 February 2013

February 06, 2013
3
۔4فروری کی کی یخ بستہ شام کو مینگورہ سوات کے ایک مقامی ہوٹل میں سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بلاگرز نے محسن عباس صاحب سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات پہلی اُردو کانفرنس جو کہ 26، 27 جنوری کو لاہور میں منعقد کی گئی تھی کے تسلسل کی ایک کڑی تھی ، جس میں پاکستان بھر سے اُردو بلاگرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران محسن صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ وہ  پاکستان کے کونے کونے میں جا کر اُردو بلاگرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے۔ 
یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ محسن عباس صاحب پاکستان میں اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود سینکڑوں میل کا فاصلہ طے کرکے انتہائی خراب موسم میں سوات آئے اور اپنے وعدے کو نبھایا۔ جس سے نہ صرف یہاں کے مقامی بلاگرز کا حوصلہ بڑھا بلکہ اُن کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔ محسن صاحب نے سوات کے بلاگرز کو صحیح خطوط پر بلاگنگ کے طریقہ کار ، اپنی آواز اور پیغام کو دوسروں تک پہنچانے پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ہوٹل کی لابی میں جہاں یہ گرم گرم بحث ہو رہی تھی وہاں باہر سردی اپنا زوربرفباری کی شکل میں دکھا 
 رہی تھی۔ یہ میٹنگ بہت کامیاب رہی اور سوات کے بلاگرز نے ایک نئے عزم اور ولولے سے کام کرنے کا عہد کیا۔ اس ملاقات میں زسوات کے صحافی جناب نیاز صاحب (مشال ریڈیو)، منہاج الدین (صحافی)، عالمگیر خان، سبحان اللہ، ندیم اقبال، سعید اللہ، خورشید احمد (بلاگرز) نے شرکت کی۔

1 2 3

3 comments:

  1. حضرت یہ میٹنگ ماہ جنوری میں ہوئی یا فروری میں؟ عنوان میں تاریخ فروری کی ہے جبکہ تحریر کی شروعات میں جنوری لکھا ہوا ہے۔

    ReplyDelete
  2. محترم!! کیا بات ہے؟ عنوان میں چار فروری دو ہزارچودہ اور پوسڑ میں چار جنوری خیر ہے ناں؟؟؟

    ReplyDelete
  3. بہت مہربانی تصحیح کی۔ یہ میٹنگ 4فروری کو ہوئی تھی، ٹائپینگ مسٹیک کی وجہ سے جنوری لکھا گیا ہے۔

    ReplyDelete