Thursday 18 July 2013

July 18, 2013
5

Bonsai
Bonsai
Bonsaiپاکستان کو اللہ تعالیٰ نے جتنا حسن دیا ہے اتنا ہی یہاں کے لوگوں کو حسن پرست بھی بنایاہے۔ یہ الگ بات ہے کہ وسائل کی کمی اور تربیت کا فقدان ہمیشہ آڑے آیا ہے مگر جو لوگ صاحب استطاعت ہیں اورخوبصورتی کو پسند کرتے ہیں وہ ہر چیز میں خوبصورت اشیاء اکٹھی کرلیتے ہیں۔ کچھ دن پہلے اسلام آباد کی ایک شاہراہ سے گزر ہوا جہاں پر ایک نرسری میں درآمد شدہ پھل و پھولوں کے پودے دیکھے جو کہ پاکستان کے علاقائی پودے نہیں تھے۔ بہت ہی خوبصورت اور دلکش پھول بوٹے اور وہ بھی جو یا تو ٹی وی رسائل وغیرہ میں دیکھے تھے یا مصنوعی۔ پاکستان میں تقریباً ہر ملک کا خوبصورت پھول درآمد کیا جاتا ہے۔ جن کے نام بھی یاد رکھنا بہت مشکل ہے۔ اُوپر والی تصویر میں بڑے گملوں میں لگے ہوئے پودے بڑے سائز کے درخت ہیں جن کو ایک خاص ٹیکنیک سے جڑوں کی تراش خراش کر ان کا قدکاٹ چھوٹا کردیاجاتا ہے باقی کی خصوصیات ایک صحت مند اور بڑے درخت کی سی ہیں۔ اس ٹیکنیک کو "بونسائی" کہتے ہیں اور اس کا ماخذ جاپان کہلایا جاتا ہے۔ کسی بھی پھل دار، پھول دار درخت کی بونسائی بنائی جا سکتی ہے۔ مجھے چنار کے درخت کا بونسائی سب سے زیادہ پسند ہے کیونکہ کہ ایک تو چنار کا درخت خود بہت خوبصورت ہوتا ہے ، دوسرا اس کے پتے ہر موسم میں اپنا رنگ بدلتے رہتے ہیں اور تیسری بات یہ کہ اس کی شاخوں کا پھیلاؤ اور ترتیب اپنے اندر ایک اور ہی حسن سموئے ہوتا ہے۔ یوٹیوب اور گوگل پر "بونسائ " لکھ کر تلاش کرنے پر بہت سارا معلوماتی مواد دستیاب ہوجاتا ہے۔ بدقسمتی سے یوٹیوب ہمارے ملک میں بند ہے ورنہ یوٹیوب پر اس فن کے متعلق بہت ساری تربیتی اور معلوماتی ویڈیوزموجود ہیں، جن کو بغور دیکھنے اور مطالعہ کرنے سے باغبانی سے لگاؤ رکھنے والے افراد خود بھی بونسائی درخت بنا اوراُگا سکتے ہیں۔ مارکیٹ میں فی الحال بونسائی درخت کی قیمت بہت زیادہ ہے اور میرے جیسے متوسط طبقے کے شوقین صرف تصاویر بنا کر خوش ہوسکتے یہں مگر تھوڑی سی محنت کرکے ہم خود بھی بنا/اُگا سکتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ بونسائی ٹیکنیک کے ذریعے ہر بڑے درخت  کو چھوٹا کیاجاسکتا ہے اور ایک خوبصورت بونسائی پودا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ پودے گھروں کے اندر اور گارڈن /باغات میں خوبصورتی کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ جن کا دیدہ زیب رنگ، جڑوں اور شاخوں کا ڈیزائن اوردل لبہانے والاچھوٹاقد انسان کو اپنی طرف کھینچتاہے۔
گوگل سے لی گئی کچھ بونسائی کی تصاویر



5 comments:

  1. بہت خوبصورت و زبردست ۔واقعی ہمیں بھی بوسنائی بھا گئی۔

    ReplyDelete
  2. زبردست۔
    موجود یہاں ہر چیز ہے۔
    لیکن ایکسپلور کرنے کی ضرورت ہے۔

    ReplyDelete
  3. بہت خوب صورت تحریر ہے ۔۔۔۔ فکر نہ کریں اب ہم انشاء اللہ بونسائی بھی بنائیں گے خود

    ReplyDelete
  4. انشاءاللہ ضرور بنائیں گے، میں نے فیس بک پیج پر ایک میڈم سے گزارش تو کی ہے کہ طریقہ بنتا دیں اب دیکھیں وہ کب بسم اللہ کرتی ہیں۔ اگر آپ کی نظر میں بھی کوئی اللہ کا بندہ ہو جو کہ فی سبیل اللہ یہ طریقہ یہاں شیئر کرے تو سب بونسائی سے محبت رکھنے والوں کا فائدہ ہوگا۔ میں بھی اس میں دلچسپی رکھتا ہوں ، خاص کر یہاں کے عام دستیاب درختوں کی بونسائی میں۔

    ReplyDelete
  5. بونسائی کے بارے میں ایک نہایت ہی دلچسپ نوٹ جناب مستنصر حسین تارڑ صاحب نے فیس بک پر تحریر کیا ہے۔ جس کا لنک یہاں موجود ہے۔ ضرور پڑھیئے گا۔
    https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=566125710140873&id=130604500359665&substory_index=0

    ReplyDelete