Wednesday 5 March 2014

March 05, 2014
7

بہار کا موسم آتے ہی ہر طرف ہریالی اور فطرت کی رعنائیاں اپنا رنگ بکھیرنا شروع کردیتی ہے۔ انسان کی آنکھوں کو خیرہ کرتا ہوا یہ حسن آنکھوں کے ذریعے دل و دماغ میں سما کر ایک تسکین آمیز راحت کا احساس مہیا کرتا ہے۔ جھاڑے کی آخری بارشوں کا سلسلہ ہے اور اس کے بعد چمکیلی دھوپ کا راج ہوگااور ساتھ میں کبھی کبھی گن گرج کے ساتھ ساتھ بارشوں کا وقفے وقفے سےسلسلہ بھی۔ اس موسم میں جہاں دل کِھلتے ہیں وہاں پھول بھی بے تہاشہ کِھلتے ہیں، نہ صرف ہر چہرے پر بہار ہوتی ہے بلکہ ہر گل بوٹے پر بھی۔ آج میں پاکستان میں پائے جانے والے روائتی پودوں سے ہٹ کر کچھ دوسرے ممالک کے پودوں کی تصاویر آپ کے لئے یہاں شیئر کررہا ہوں۔ یہ تصاویر اسلام آباد کی ایک نرسری کی ہیں۔ یہ پودے زرہ سے مہنگے ہیں اور ان کو بہت احتیاط کے ساتھ رکھنا ہوتا ہے۔ چونکہ یہ پاکستان کے عمومی ماحول اور موسم سے مطابقت نہیں رکھتے اس لئے ان کو آپ نے مخصوص جگہوں پر رکھنا پڑتا ہے تاکہ آپ کے یہ قیمتی پودے ضائع نہ ہوں۔  ان میں سے کچھ پودے آپ لٹکا کر اور کچھ زمین پر گملوں میں رکھ کر اُگا سکتے ہیں۔ ان تصاویر کو میں نمبردے رہا ہوں، اگر آپ لوگوں کو ان کے بارے میں معلومات ہو تو اپنے تبصرے میں نمبر کے لحاظ سے ان کے بارے میں ضرور تحریر کیجئے گا۔ 
گھریلو باغبانی اور موسم کے لحاظ سے پھول پودوں کے انتخاب کے لئے آپ مصطفی ملک صاحب کا بلاگ دیکھ سکتے ہیں۔ اور اُن کی تازہ تحریر بعنوان "رنگ بہاراں، آپ کے گھر میں" بھی پیش خدمت ہے۔
1
2
3
للی کی کوئی قسم
4
5
بیلوں کی مختلف اقسام کو مختلف شکلوں میں ڈھالا گیا ہے۔
6
7
بھانس کی ایک قسم جس کو ایک خاص ترتیب سے گٹھا بنا کر پھر اِن کو کاٹ دیا جاتا ہے اور پھر ان کا نچلا حصہ کسی بھی ہموار برتن میں رکھ کر ان کو پانی ڈال دیا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ بعد ان کے تنوں سے شگوفے پھوٹنے لگتے ہیں اور پتے نکل آتے ہیں۔ جو کہ بہت خوشنما ہوتے ہیں۔ یہ بھانس آپ اپنے گھر، دفتر یا کسی بھی چھوٹی سی جگہ پر میز یا کاونٹر وغیرہ پر رکھ سکتے ہیں۔ وقفے وقفے سے ان کا پانی ڈالیں۔ اِسلام آباد میں اس کی قیمت پانچ سو روپیہ کے آس پاس ہے۔ 

8
بیلوں کی مختلف اقسام جن کو مختلف ڈھانچوں کے سپورٹ کے ساتھ خوبصورت شکلوں میں ڈھالا گیا ہے
۔ 
9
10
11
12
13
گلاب کی ہزاروں اقسام میں ایک خوبصورت قسم جو کہ قد کے لحاظ سے بہت چھوٹے پودے  ہیں، ہر رنگ کے پھول دستیاب ہیں ۔ چھوٹے چھوٹے گملوں میں اُگائے جا سکتے ہیں۔ چھوٹے فلیٹس، اپارٹمنٹس اور کم گنجائش والی جگہوں کے لئے موزوں ترین پودے ہیں۔ ان کی چانٹ کاٹ اور خراش تراش بالکل گلاب کے بڑے پودوں کی طرح کیا جاتا ہے۔ 
14
15
16
بیلوں کی ایک قسم جس کو مختلف اشکال میں آپ ڈھال کر گھر میں کہیں پر بھی لٹکا سکتے ہیں۔ جبکہ دوسرے قسم میں کوکونٹ کے شیل میں پودے کو اُگایا گیا ہے۔

7 comments:

  1. بہت خوب ،نعیم بھائی ، آپ نے بہت محنت سے لکھا ہے ،یہ مہنگے پودےمحض پیسے کا ضیاع ہیں، آپ گملوں میں جو بھی لگائیں وہ خوبصورت لگتا ہے ۔پھر آج کل موسم بہار میں جو پاکستانی پودوں پر پھول کھل رہے ہیں ان کی شان ہی الگ ہے ،اس لئے زیادہ پیسے خرچ کرنے کی بجائے معمولی رقم سے اس شوق کو پورا کرنے کا رواج ڈالنے کی ضرورت ہے ، بہر آپ نے بہت محنت سے تصاویر حاصل کی ہیں اور معلومات فراہم کی ہیں ، آپ کا شکریہ

    ReplyDelete
  2. بہت شکریہ مصطفیٰ بھائی۔ کچھ تصویریں لی تھیں تو سوچا آپ کے ساتھ شیئر کرلوں۔ باقی باغبانی کے بارے میں اُردو زبان میں تو خزانہ آپ کے بلاگ پر موجود ہےہی۔

    ReplyDelete
  3. آپ نے تصاویر اچھی بنائی ہیں

    ReplyDelete
  4. بھئی اتنا سبزہ اور خوبصورتی دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہو گئیں

    ReplyDelete
  5. آپ کے بلاگ پر رنگ برنگ پھول بہار کی آمد کا اعلان کر رہے ہیں

    ReplyDelete