ہنر انسان کی پہچان ہے اور یہ پہچان نہ صرف اُس بندے کی بلکہ ملک و قوم کے لئے بھی باعث فخر ہوتی ہے۔ پاکستان میں ہزاروں افراد مختلف قسم کے ہنر سے وابسطہ ہیں، جو دن رات کی محنت سے ماسٹر پیسز تخلیق کرکے دنیا سے داد وصول کرتے ہیں۔ ہاتھ کی بنی ہوئی یہ اشیاء نہ صرف گھروں میں بطور آرائشی سامان استعمال کیا جاتا ہے بلکہ کئی ایک چیزیں استعمال میں بھی لائی جاتی ہیں۔ ان ہنرمندوں کے کام کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ان کے کام پر توجہ دے اور ان کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے جس کے ذریعے یہ لوگ اپنے کام کو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی مارکیٹس میں پیش کرکے نہ صرف اپنے لئے بلکہ ملک کے لئے بھی زرمبادلہ کماسکیں۔ ایسے ہی کچھ ہنر مند پاکستانیوں کے کام کی تصاویر یہاں پیش خدمت ہیں جن کے ہاتھ کی صفائی اور خوبصورت تخلیقات دیکھ کر داد دیئے بغیر نہیں رہاجاتا۔
Thursday 29 May 2014
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
بہت ہی اعلی اور خوبصورت پوسٹ
ReplyDeleteکمال کر دیا آپ نے
زبردست
ReplyDelete