Tuesday 19 November 2013

November 19, 2013
1

پچھلے دنوں جب میں سوات میں تھا تو بازار میں اچانک اپنے ایک پرانے دوست سے ملاقات ہوئی، اُس وقت وہ بھی جلدی میں تھا اور میں بھی کسی کام سے جارہا تھا۔ دعا سلام کے بعد چونکہ دونوں جلدی میں تھے اس لئے اُس نے مجھے دوسرے دن اپنے ہسپتال آنے کی دعوت دی ۔ دوسرے دن میں حاضر ہوا تو بہت ساری نئی چیزیں دیکھیں اور بہت خوشی ہوئی کہ حکومت ہمیں کیا کیا سہولتیں بہم پہنچا رہی ہے بس بات یہ ہے کہ ہمیں معلومات ہو۔ یہ ہسپتال جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ فی زمانہ جدید ترین مشینری، اعلیٰ ترین سہولیات، قابل ترین سٹاف، ٹاپ کے سائنس دان ، ڈاکٹرز و محقق حضرات یہاں کے سٹاف میں شامل ہیں۔ 
مجھے بہت خوشی ہوئی جب میں نے سوات میں اتنا جدید ہسپتال دیکھا، لفظ "سینور"  سوات انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، آنکالوجی اینڈ ریڈیوتراپی کا مخفف ہے اور ان ہی شعبہ جات میں سرگرم بھی ہے۔یہ ہسپتال سیدو شریف میں \"والی سوات\" کے بنگلے کے بالکل سامنے واقع ہے۔ یہ ہسپتال جدید سہولیات سے لیس کینسر جیسے موضی مرض سے بچاو، علاج اور دیگر سہولیات کے لئے بنایاگیا ہے۔ سینور ہسپتال پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چار نئے ہسپتالوں میں سے ایک ہے جو کہ سوات میں قائم کیا گیا ہے جبکہ تیرہ ہسپتال پاکستان بھر میں عوام کو علاج معالجے اور تحقیق کے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 
سینور ہسپتال جدید طب کے میدان میں بہت ساری سہولیات بہم پہنچا رہا ہے جس میں نیوکلیئر میڈیسن، ریڈیشن آنکالوجی، ریڈیالوجی اور جدید ترین کلینکل لیبارٹری شامل ہیں۔ سینور ہسپتال نے حالیہ ڈینگی وباء کے موقع پر سوات کے عوام کی سہولت کے لئے ڈینگی کے وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹس کیمپ کا بھی انعقاد کیا تھا۔
سینور ہسپتال آنکالوجی ، نیوکلیئر میڈیسن ، جدیدلیبارٹریز اور میڈیکل فزکس میں سہولیات فراہم کررہا ہے۔ آنکالوجی عام فہم میں کینسر کے علاج کے شعبے کو کہاجاتا ہے۔ اس ہسپتال کی اوپی ڈی میں کینسر کے مریضوں کی تشخیص کی جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کیموتراپی، ریڈیوتراپی اور وارڈز کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ 
سینور ہسپتال غریب مریضوں کی فلاح کے لئے بھی کام کررہا ہے اور جو مریض خود علاج معالجہ کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اُن کاعلاج یہاں مفت ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لئے اس ہسپتال میں ایک بورڈ کاقیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے ممبرز علاقہ کے معززین ہوتے ہیں۔ 
سینور ہسپتال نہ صرف سوات کے عوام بلکہ ملک کے باقی لوگوں کے لئے بھی ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ 
اس ہسپتال اور یہاں پر دی جانے والی میڈیکل سہولیات کی تفصیل آپ انگلش بلاگ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ تفصیل اس لنک پر دستیاب ہے۔


ONCOLOGY
OPD: Consultation to cancer patients, Staging work up & Planning treatment decision
Day Care Chemotherapy: Provides chemotherapy / immunotherapy administration facilities.
Wards: in SINOR are fully furnished consisting of general private & semi private rooms with the total capacity of 70 beds.
Radiotherapy is equipped with: Cobalt-60 unit, Conventional Simulator, Treatment Planning system, Mould Room

RADIOLOGY
This department is equipped with X-ray unit, Digital Mammography unit for Breast Cancer screening / diagnosis, Power and Color Doppler Ultrasound for obtaining high resolution images and ultrasound guided procedure (FNAC, Trucut etc.) & Computed Radiography (CR) system facilitating digitalization of X-rays, Mammography and Simulation images for higher accuracy.

NUCLEAR MEDICINE
Diagnostic and Therapeutic Nuclear Medicine services at SINOR utilizes various radio pharmaceuticals for performing Bone Scan, Thyroid Scan, Parathyroid Scan, Renal Scan, Myocardial Perfusion scan, Liver Scan, Cardiac Scan, Scintimammograpy, Meckels Scan and I 1 2 3 treatment for Thyrotoxicosis and Differentiated Thyroid Cancer patients.
Nuclear Medicine is equipped with: Dual Head Gamma Cameras (GE Infinia/Seimens). Well Equipped Hot Lab & Cardiac Stress Lab.

LABORATORY
Biochemistry and Hematology analyzer are present and baseline tests are performed. SINOR has started Radio Immuno Assay (RIA) for Thyroid function tests (T3, T4, TSH).

MEDICAL PHYSICS
The Department is primarily responsible for design and implementation of quality management programmes / protocols of Radiation Oncology & Nuclear Medicine.

This blog post is shared here for the information of public in their best interest with the help of SINOR.

1 comments:

  1. بہت اچھا کیا ہے آپ نے ۔ میرے ہموطنوں نے حکومت کو گالیاں دینے کے علاوہ کم ہی کچھ سیکھا ہے

    ReplyDelete