Monday 31 August 2015

August 31, 2015
4
پاکستان آرمی، حکومت خیبر پختونخوا اور سوات ضلعی انتظامیہ اس سال بھی سوات کی حسین وادی میں "امن کے رنگ آزادی کے سنگ" کے نعرے تلے سوات کی خوبصورت ترین وادی کالام میں "سوات ٹورزم اینڈ ٹریڈ فیسٹیول 2015"کا اہتمام کررہے ہیں۔ یہ فیسٹیول 3ستمبر سے 6 ستمبرتک وادی کالام میں جاری رہے گا۔ عوام کی تفریح کیلئے اس فیسٹیول میں مختلف رنگارنگ کھیل کود اور تفریحی پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں۔ جن میں مہوڈنڈ جھیل میں کشتی رانی، گھڑ سواری، جیپ ریس، سائیکل
/موٹرسائکل ریلی، پیراگلائیڈنگ، ، پولومیچ، کرکٹ میچ، نیزہ بازی، قومی ترانوں کے مقابلے شامل ہیں۔ فیسٹیول کے دوران ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سلطان محمد گولڈن بیس گاڑیوں سے جم لگا کر اپنے بنائے ہوئے ریکارڈ کی دفاع کرنے کا مظاہرہ کریں گے۔ فیسٹیول میں پشتوفوک موسیقی کے فنکاروں سمیت ملک کے دیگر نامور فن کار شرکت کررہے ہیں۔ فیسٹیول کے دوران محافل موسیقی اور علاقائی رقص سمیت آتش بازی کے ایونٹ بھی شامل کئے گئے ہیں۔ اس فیسٹیول کا خاص مقصد یہاں کی سیاحت کے فروغ سمیت سوات کی مقامی صنعت کو بھی فروغ دینا ہے، جس کیلئے فیسٹیول میں خاص طور پر مقامی طور پر بنائی گئی اشیاء کی نمائش بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہے۔ سوات کی حسین وادی کالام کے  خوبصورت مرغزاروں، برف پوش پہاڑوں کے دامن اور ہرے بھرے جنگلات کےپہلو میں یہ فیسٹیول چار روز تک جاری رہے گا۔ اختتامی تقریب 6ستمبر کو منعقد کی جائے گی جس کا خاص پہلوشہداء پاکستان سمیت "آرمی پبلک سکول کے طلباء و طالبات" کو اظہار عقیدت پیش کرنا ہے۔ 
  سوات میں پاکستان آرمی اور ضلعی انتظامیہ ہر سال "سوات سمر فیسٹیول" اور "سوات ونٹرفیسٹیول" سمیت ٹریڈ فیسٹیولز اور دیگر تقریبات کا پچھلے کئی سالوں سے باقاعدگی سے اہتمام کرتی ہے جس کا مقصد پاکستان کے اس خطے کی خوبصورتی کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرنا ہے اور یہاں کے پر امن ماحول میں یہاں کے باسیوں سمیت تمام پاکستانیوں کیلئے صحتمند تفریح فراہم کرنا ہے۔ 
پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی "سوات ٹورزم اینڈ ٹریڈ فیسٹیول2015" میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سیاحوں کیلئے تمام سہولیات دستیاب ہیں جہاں سے وہ اپنی ضرورت کی اشیاء اور دیگر سامان کا بندوبست کرکے وادی کالام جاسکتے ہیں۔ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز ہر جگہ پر ہر رینج کے موجود ہیں۔ سوات آمد، یہاں کے ہوٹلز، اور دیگر احتیاطی تدابیر کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون پچھلے سال تحریر کرچکا ہوں جس کا لنک میں یہاں شیئر کرتا ہوں۔
نوٹ: سفر سے پہلے اطمینان کرلیں کہ آپ کا "قومی شناختی کارڈ" آپ کے پاس موجود ہو۔ جہاں بھی جائیں وہاں پر کھانے پینے کے بعد جو کوڑاکرکٹ بچ جاتا ہے اُس کو اکٹھا کرکے کسی گڑھے میں دبا دیں یا اپنے ساتھ واپس لاکر مناسب جگہ پر تلف کردیں۔ سب سے اہم بات: سوات کے دریاوں میں طغیانی کے باعث پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے اس لئے سیاح حضرات دریا کنارے تصویریں بناتے ہوئے نہایت احتیاط سے کام لیں اور دریا میں نہانے سے گریز کیا جائے تو بہتر ہوگا۔
Swat Tourism and Trade Festival 2015 - Kalam, Ushu, Mahodand - Swat

4 comments:

  1. سوات جو کہ پچلھے کئی عرصے سے پسماندہ چلا آرہا تھا اور کچھ نام نہاد طالبان نے سوات کی پسماندگی میں چارچاند لگائے۔ اب یہ کچھ ادارے سوات کی بحالی اور سوات کو نئی دنیا سے روشناس کرنے کے لئے جو اقدامات کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ اور ان سب کے ساتھ نعیم بھائی آپ بھی اس مہم میں بھر پور شریک ہیں کہ سوات اپنی کھوئی ہوئی رنگیناں دوبارہ حاصل کر سکے۔۔۔۔۔ میں ذاتی طور پر آپ کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
    اللہ آپ کو اور ان تمام اداروں کو کامیابی عطا کرے۔۔۔ آمین

    ReplyDelete
    Replies
    1. شکریہ عاشق جی! اللہ کرے ہمارا پورا ملک جنت کا گہوارہ بن جائے امن و امان ہو اور ہم آرام سے زندگی بسر کرسکیں۔ یہ ہم سب کا فرض ہے۔

      Delete
  2. Nice idea, how we can get there?

    ReplyDelete
  3. i tried my level best to provide all information in my blog posts. you can find information in the links in this post.

    ReplyDelete