Wednesday 29 January 2014

January 29, 2014
1
خوش آمدید نورالہدیٰ شاہین

ہم اپنے نئے  اُردو بلاگر جناب نورالہدیٰ شاہین صاحب کو "اُردو بلاگرز کمیونیٹی" میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
ہمارے اردگرد بہت سارے ایسے افراد ہیں جو لکھنا چاہتے ہیں اور لکھ بھی رہے ہیں مگر اُن کو صحیح پلیٹ فارم کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی جس کی وجہ سے یا تو وہ اپنی تحاریر کو شائع نہیں کرسکتے یا اُن کی تحاریر زیادہ افراد پڑھ نہیں سکتے۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے زیادہ لوگوں تک ہم اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں مگر ہر سوشل میڈیم  پر آپ محدود ہوتے ہیں۔ اس لئے سب سے بہترین اور آسان زریعہ "بلاگنگ" کا ہے جس میں آپ اپنے من کی آواز کو باقی دنیا سے شیئر کرسکتے ہیں۔ اگر تھوڑی سی محنت کرکے ہم اپنے دوست احباب کو اس طرف راغب کریں تو اُن کی بیش بہا اور قیمتی تحاریر سے بہت سارے لوگ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
انہی دوستوں میں سے ہمارے دوست جناب "نورالہدیٰ شاہین" صاحب بھی ہیں۔ ابھی طالب علم ہیں، اور بسلسلہ تعلیم کراچی میں مقیم ہیں۔ ان کا تعلق کالام ضلع سوات سے ہے اور بچپن سے ہی ان کو لکھنے پڑھنے کا شوق ہے اور یہی شوق اُن کو لکھنے پر مجبور کرتا ہے۔ جناب نورالہدیٰ شاہ صاحب روزنامہ "چاند" سوات میں اپنی تحاریر شائع کرتے ہیں۔ زیادہ تر سوشل ایشوز پر قلم اُٹھاتے ہیں۔ تھوڑی سی کوشش اور رہنمائی کے بعد اب وہ بھی انشاء اللہ بلاگنگ کریں گے۔ اُمید کرتے ہیں کہ نورالہدیٰ شاہ بھائی اپنے قلم کا مثبت استعمال کرکے معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اُن کا بلاگ درج ذیل ایڈریس پر دستیاب ہے:۔ 

1 comments: